رنج و الم

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - دکھ، مصیبت، تکلیف، آزمائش۔  رنج و الم کے بعد خوشی لازمی سہی لیکن حیات رنج و الم مختصر کہاں      ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ١٦٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'رنج' کے ساتھ 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی اسم 'الم' لگانے سے مرکب عطفی 'رنج و الم' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "غنچۂ آرزو" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر